پاکستان

کراچی:درجنوں شیعہ افراد کے قاتل دہشت گرد گرفتار

 

Karachi_Police_Arrest_3_Terroristsکراچی میں گذشتہ دنوں ہونے والی شیعہ افراد کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے 3 ناصبی دہشت گرد گرفتارہو گئے ۔
ذرائع نے شیعت کو نیوز کو بتایا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے 3 ناصبی  دہشت گردوں کو جو کہ کراچی میںملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز،پروفیسرز،انجئینرز سمیت کئی اہم شخصیات کے قتل میں ملوث تھے, سی آئی ڈی پولیس نے اہم کاروائی کر کے گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار ہونے والئے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے ناصبی دہشت گردوںمیں حافظ محمد علی قریشی عرف اندھا ولد اشتیاق احمد قریشی،طلحہ زبیر عرف شانی ولد محمد ذبیر اور محمد زاہد ولد جنت حسین شامل ہیں۔
پولیس ذرائع نے شیعت نیوز کو تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایس ایس پی سی آئی ڈی سند محمد فیاض خان کے دئیے ہوئے ٹاسک پر سی آئی ڈی سندھ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کاروائی کی،اور کاروائی کے دوران پولیس مقابلہ میں ،لیاقت آباداور منگھو پیر کالونی نزد لکی اسٹارہوٹل ،اورنگی ٹاؤن کراچیکے علاقے سے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے درج بالا ناصبی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ناصبی دہشت گردوں کا تعلق کالعدمدہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سے ہے ،جبکہ ناصبی دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران ،شیعہ ڈاکٹرز،انجئینرز،پروفیسرز،اور دیگر اہم شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس کے شیعہ انسپیکٹر سمیت دیگر اعلیٰ شیعہ افسران کو بھی ٹارگٹ کلنگ میں شہید کرنے کا انکشاف کیا ہے،واضح رہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے تینوں گرفتار ناصبی دہشت گردوں نے اس بات کا انکشاف بھی کیا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں شیعہ علماء اور شیعہ سیاسی رہنماؤں کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے تھے تا ہم پولیس کی بر وقت کاروائی کے سبب اب نا ممکن ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں سے مزید بھی اہم انکشافات کی امید کی جارہی ہے ،تاہم پولیس اپنا کام کر رہی ہے تا کہ ان ناصبی اور ملک دشمن عناصر سے عوم الناس کو محفوظ رکھاجائے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button