پاکستان

حکومت کالعدم دہشت گردوں کے مراکز پر فوجی آپریشن کرے

MWM_Press_Conferenceملک بھر میں جہاں کہیں بھی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے دہشت گرد موجود ہیں ،حکومت ان کے خلاف کاروائی کرے،کراچی میں سانحہ عاشور اور سانحہ چہلم سمیت ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم دہشت گرد تںتنظیموں کے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی،مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علی اوسط نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ پورا ملک ایک بحرانی کیفیت سے گذر رہاہے ایک طرف کمر توڑ مہنگائی نے عوام الناس کا جینا دو بھر کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے دہشت گردوں نے اندھیر راج لگا رکھا ہے جس کی وجہ سے ملک بد امنی کا شکار ہے ،خیبر تا کراچی لوگوں کی جان و مال اور ناموس محفوظ نہیں اور حکومت دہشت گردوں کے سامنے بے بس تماشائی بنی ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصاً ملت جعفریہ کو ملک بھر میں بشمول کوئٹہ،ڈیرہ اسماعیل خان،اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہاہے جس کے نتیجہ میں اب تک 150سے زائد ڈاکٹرز اور 100سے زائد سرکاری اعلیٰ افسران اور 4000سے زائد شیعہ افراد کو شہید کیا جا چکا ہے ،پارا چنار میں چار سال سے محاصرہ جاری ہے جس کے سبب سات لاکھ آبادی اپنے ہی گھروں میںمحصور ہے ،ان تمام باتوں کے پیچھے صرف اور صرف پنجابی طالبان ہی ملوث ہیں ،افسوس کی بات تو یہ ہے کہ حکومت اب تک سینکڑوں بے گناہ شیعہ افراد کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے یا اگر کسی کو گرفتار بھی کیا گیا تو حکومتی سر پرستی میں فرار کر دیا جاتا ہے جس کی مثال آپ کو کوئٹہ میں اور حالیہ دنوں کراچی میں دیکھنے کو ملی۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہئیے بلکہ ملت جعفریہ نے اپنا خون دے کر اس ارض وطن پاکستان کو بنایا تھا اور اس کو بچانے کے لئے بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی مگر کالعدم دہشت گرد گروہ اور پنجابی طالبانوں کے سامنے تر نوالہ بھی نہیں بنے گی،ان کا کہنا تھا کہ مملکت خداد پاکستان میں اب نہ تو شیعہ محفوظ ہیں اور نہ ہی سنی حضرات،دہشت گردوں نے اولیا اللہ کے مزارات کو بھی نہیں چھوڑا ہے اور اپنی مذموم دہشت گردی کا نشانہ بناتے رہے ہیں جس سے اس بات کا اندازا لگایا جا سکتا ہے کہ ملک بھر میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والے مسلمان نہیں بلکہ عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں جو امریکی کاسہ لیسی اور بھارت کے زر خرید غلام ہیں اور اپنے غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر مملکت خداد پاکستان میں انارکی پھیلا رہے ہیں۔
رہنماؤں نے بلوچستان کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان آگ وخون میں جل رہاہے 350سے زائد شیعہ ڈاکٹر ز کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے 90ہزار سے زائد لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں لیکن نہ تو صوبائی حکومت کو احساس ہے اور نہ ہی مرکزی حکومت کو کوئی خیال۔یہ بات بھی واضح رہے کہ حکومت بلوچستا ن ایک طرف تو کالعدم دہشت گرد گروہوں کے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ دورسی جانب یہی حکومت بلوچستان ہے جس کے وزراء کی گاڑیوں میں دہشت گردوں کو افغانستان پہنچایا جا رہاہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے بلوچستان کی دگر گوں صورتحال اور حکومت کی بے حسی کے خلاف 4جولائی کو ملک گیر احتجاج کی اپیل کر دی ہے جس کے نتیجہ میں 4جولائی کو ملت جعفریہ کا ملک بھر سے نمائندہ اجتماع کوئٹہ میں منعقد ہو گا ور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھراؤ کیا جائے گا اور احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت کالعدم دہشت گرد گروہوں کے دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کرتی اور قرار واقعی سزا نہیں دیتی،
٭    رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا مکمل ازالہ کیا جائے۔
٭    کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کو کسی بھی دوسرے نام سے کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے اور ان کے دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے۔
٭    کراچی میں موجود مسجد صدیق اکبر ؓ ناگن چورنگی سمیت پاکستان بھر میں جتنے بھی مدارس و مساجد تفرقہ بازی کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
٭    کوئٹہ میں گرفتار دہشت گردوں کا حکومتی تحویل سے فرار کر جانے کی تحقیقات کی جائے اور اسے عوام الناس کے سامنے لایا جائے۔
٭    اگر کوئٹہ کے عوام کے خلاف فوجی آپریشن ہو سکتاہے تو حکومت کالعدم دہشت گرد گروپس کے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے فوجی آپریشن کیوں نہیں کرتی؟
٭    کوئٹہ ،کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے شیعہ افراد کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔
٭    کراچی میں سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین سمیت دیگر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں شہید ہونے والے بے گناہ شیعہ افراد کے لواحقین کو حکومت معاوضہ ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button