پاکستان

حکومتی پابندیوں کے باجود عظیم الشان ”دفاع تشیع ریلی”،ہزاروں شیعیان حیدر کرار کی شرکت

02کراچی میں کالعدم دہست گردوں کی جانب سے ملت جعفریہ کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور حکومتی بے حسی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ”دفاع تشیع ریلی” نکالی گئی ۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اپیل پر کراچی میں ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ”دفاع تشیع ریلی”نکالی گئی ،احتجاجی ریلی محفل شاہ خراسان نمائش چورنگی تا امام بار گاہ علی رضا (ع)تک نکالی گئی ،ریلی میں ہزاروں پیروان امام حسین علیہ السلام اور پیروان زینب (س)نے شرکت کی۔دفاع تشیع ریلی میں ہزاروں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی ،شرکائے ریلی نے ہاتھوںمین لبیک یا حسین (ع)،یا حسین (ع)شہید،یا عباس کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ علم حضرت عباس (ع)بھی بلند کر رکھے تھے ،شرکائے جلوس ماتم کرتے ہوئے امام بار گا ہ علی رضا پہنچے جہاں پر مقررین نے خطاب کئے ،شرکائے جلوس نے ہاتھوں میں دہشت گردی نامنظور،فرقہ واریت مردہ باد،امریکا مردہ باد،اسرائیل مردہ باد،شیعہ سنی اتحاد کے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے،ریلی کے اختتام پر شرکائے ریلی نے عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے۔
شرکائے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی،مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی،مولانا منور نقوی،مولانا سجاد کربلائی،مولانا شفقت انقلابی اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علی اوسط نے کہا کہ حکومت کراچی میں ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کنگ سمیت سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین میں ملوث کالعدم دہشت گرد تنظیموں کےت دہشت گردوں کو گرفتار کرے بصورت دیگر ملت جعفریہ دوسرے مرحلے میں وزیر اعلیٰ ہاؤس ،گورنر ہاؤس سمیت پارلیمنٹ ہاؤس کا گھراؤ کرے گی۔پاکستان پاکستانیوں کا ہے امریکی کالونی نہیں بننے دیں گے۔ احتجاجی ریلی میں فلاحی اداری ایدھی کے سربراہ عبد الستار ایدھی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
دفاعتشیع ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کراچی میں ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ اور سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین امام حسین علیہ السلام کے پر سوز واقعات میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ کالعدم دہشت گرد گروہ ملوث ہیں ،انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروپس ملک بھر میں جہاں چاہتے ہیں کھلم کھلا دہشت گردی کر کے معصوم اور بے گناہ لوگوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں ،ان کاکہنا تھا کہ گذشتےہ روز کراچی میں بھی کالعدم دہشت گرد گروہوں نے اپنے دہشت گرد ساتھیوں کو دن دیہاڑے عدالت کے احاطے سے دہشت گردانہ کاروائی کی مدد سے رہا کروا لیا جو کہ حکومت سندھ کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ حکومت نے عوام الناس کے اظہار رائے پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ دوسری جانب دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے،ان کاکہنا تھا کہ ہو نا تو یہ چاہئیے تھا کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر پابندی لگانے سے بہتر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے ان دہشت گردوں کو گرفتار کرتی اور سزا دیتی کہ جنہوں نے گذشتہ آٹھ ماہ سے کراچی میں ملت جعفریہ کے معصوم اور بے گناہ افراد کے خون سے ہولی کھیلنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اگر سانحہ عاشور کراچی اور سانحی اربعین میں ملوث کالعدم دہشت گروہوں کے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جاتی تو آج یہ دہشت گرد ملت جعفریہ کے بے گناہ عوام کو دہشت گردی کا نشانہ نہ بناتے۔
رہنماؤں نے کہا کہ ملک بھر میں بالخصوص کراچی شہر میں پنجابی طالبان کی حکمرانی ہے اور پنجابی طالبان جہاں چاہتے ہیں معصوم اور نہتے شیعہ افراد اور خصوصاً ملت جعفریہ کے ڈاکٹرز اور انجینئرز کو دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ حکومت سندھ کے سر پر جوں تک نہیں رینگتی ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ شہر بھر میں ہونے والی تمام ٹارگٹ کلنگ مٰن حکومتی شخصیات ملوث ہیں کہ جن کی سر پرستی میں کالعدم دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
رہنماؤن نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی شیعہ سنی فساد نہیں ہے بلکہ یہ تاثر دینے والے خود امریکی اور اسرائیلی استعمار کے ایجنٹ ہیں جو کہ مملکت خداد پاکستا ن کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں مگر ملت جعفریہ ان کو یہ بات باور کروانا چاہتی ہے کہ پاکستان کو کسی بھی صورت امریکی کالونی نہیں بننے دیا جائے گا اور شیعہ و سنی میں تفرقہ ڈالنے والے امریکی اور اسرائیلی ایجنٹوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد کی فضا ماضی میں بھی قائم و دائم تھی اور مستقبل میں بھی قائم و دائم رہے گی۔
رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر لگائی جانے والی اقتصادی پابندیوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستا ن پاک ایران دوستی کو قائم رکھے جبکہ امریکی کاسہ لیسی سے چھٹکارا حاصل کیا جائے ،مقررین نے مزید کہا کہ اگر ملک بھر میں بالخصوص کراچی میں ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ جاری رہی اور حکومت سندھ نے اس پر سنجیدگی سے اقدامات نہ کئے تو ملت جعفریہ پاکستان،مملکت پاکستان کو لبنان بنا دے گی اور پھر دنیا کی کوئی طاقت ملت جعفریہ کے خلاف سازش نہیں کر سکے گی،ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں عالمی استعمار امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹ ملوث ہیں جو کہ ملک کی شہہ رگ کراچی کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ،ملت جعفری کسی بھی صورت میں ان دہشت گرد عناصر کو انکے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیںہونے دے گی۔
رہنماؤں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری ،وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی،افواج پاکستان کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں موجود کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے مراکز اور پنجابی طالبان کے دہشت گردی کے مراکز پر فوجی آپریشن کیا جائے اور کراچی شہر کو کالعدم دہشت گرد گروہوں سے آزاد کروایا جائے ،بصورت دیگر ملت جعفریہ اب خاموش نہیں بیٹھے گی اور ملک بھر میں چاروں صوبائی اسمبلیوں اور گورنر ہاؤسز سمیت پارلیمنٹ ہاؤس کا گھراؤ کرنے سے نہیں رکے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button