مقبوضہ فلسطین

صیہونیوں کی بربریت، متعدد فلسطینی زخمی

ghazibغاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناکر کئی فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعے کے روز غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مغرب میں واقع علاقے عوفر میں صیہونی حکومت کی جیل کے سامنے مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ زخمیوں میں ایک نامہ نگار بھی شامل ہے۔مظاہرہ کرنے والے فلسطینی، صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے صیہونی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔جمعرات کے روز بھی عوفر جیل کے سامنے مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے صیہونی فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو شہید اور پانچ کو زخمی کردیا تھا۔غرب اردن کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں گیارہ فلسطینی مسلمان زخمی ہوئے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں سے کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button