مقبوضہ فلسطین

اسرائیل نے پاکستانی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کو فلسطین جانے سے روک دیا

fotbalقومی فٹ بال ٹیم فلسطین پہنچ گئی ہے لیکن اسرائیل سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے بحرین سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ہیڈ کوچ کو اردن میں روک لیا گیا ہے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری کرنل ریٹائرڈ احمد یار خان لودھی نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ قومی ٹیم اردن سے براستہ روڈ اسرائیل سے ہوتے ہوئے فلسطین پہنچ گئی ہے جب کہ ہیڈ کوچ محمد شملان کو اسرائیل سے اجازت نہ ملنے کے باعث اردن میں ہی روک لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہیڈ کوچ اور فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن سے رابطے میں ہیں اور توقع ہے کہ جلد معاملہ حل ہو جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق عراقی ٹیم کے آدھے کھلاڑی بھی اردن میں رکے ہوئے ہیں اور ابھی تک اسرائیلی اجازت کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی انڈر 23 قٹبال ٹیم ’’النقبہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ‘‘ میں شرکت کے لئے فلسطین پہنچی ہے جہاں اس کا مقابلہ 11 مئی کو اردن، 13 مئی کو فلسطین، 15 کو سری لنکا اور 17 مئی کو عراق سے ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button