مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت سے واٹیکن کا مطالبہ

vaticanواٹیکن نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس میں واٹیکن کی عمارتوں پر ہونے والے حملوں کو روکے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واٹیکن نے بدھ کے دن اعلان کیا ہے کہ وہ کچہ اقدامات کےذریعے رائے عامہ کو اس شہر کے حالات سے آگاہ کرنا چاہتا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد، مشرقی بیت المقدس میں واٹیکن کی املاک کی حفاظت کے لئے صیہونی حکومت کی ذمہ داری پر تاکید کرنا ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ علاقوں میں عیسائیوں اور مسلمانوں سے نفرت کے باعث ہونے والے حملوں میں خاصا اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button