مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کا اعتراف

israil656صیہونی حکومت کے ٹی وی نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائيل نے ایسے سات سو دہشتگردوں کا علاج کیا ہے جو شام میں سرگرم عمل ہیں۔ صیہونی ٹی وی کے مطابق اسرائيل میں اب تک سات سو دہشتگردوں کا علاج کیا جاچکا ہے جو شام میں جنگ کررہے ہیں۔ ان دہشتگردوں کا علاج حیفا اور صفد کے اسپتالوں نیز جولان کی پہاڑیوں پر ایک عارضی اسپتال میں کیا گيا ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی فوج، شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کےعلاج و معالجے کے لئے بےپناہ بجٹ خرچ کررہی ہے تاہم یہ سارا کام ادھورا ہورہا ہے۔ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو صیہونی حکومت اور آل سعود کی بھرپور حمایت حاصل ہے جس سے آل سعود اور یہود کے گٹھ جوڑ کا صاف پتہ چلتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button