مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں پر صہیونی فوجیوں کی فائرنگ

israil armyصہیونی فوجیوں نے غرب اردن کے کنارے میں فلسطینی مظاہرین پر حملہ کرکے ایک سو کے قریب مظاہرین کو زخمی کردیا ہے۔
فلسطین ریڈکراس ادارے کے ترجمان محمد عیاض کے مطابق صہیونی فوجیوں نےکل جمعہ کو غرب اردن کنارے کے مختلف علاقوں میں مظاہرین پر فائرنگ کرکے 94 فلسطینیوں کو زخمی کردیا جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔ بیان کے مطابق صرف العوفر جیل کے سامنے ہونیوالے مظاہرے میں 49 افراد زخمی ہوئے ۔
واضح رہے کل جمعہ کو ہزاروں فلسطینیوں نے فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے غرب اردن کے کنارے میں مظاہرے کئے ۔
ادھر صہیونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے شمالی علاقے میں بھی فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا ہے ۔
فلسطینی ذرائع کےمطابق صہیونی فوجیوں نے کل جمعہ کو غزہ پٹی کے شمال میں واقع "جبالیا” کے مشرقی علاقے میں فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button