مقبوضہ فلسطین

استقامت ہی فلسطین کی آزادی کا راستہ

ismail haniaفلسطين کي منتخب حکومت کے وزير اعظم اسماعيل ہنيہ نے کہا ہے کہ فلسطين کي آزادي کا واحد راستہ استقامت و پائمردي ہے

فلسطين کے منتخب وزير ا‏عظم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حماس کبھي بھي اسرائيل کو تسليم نہيں کرے گي کہا کہ فلسطين صرف استقامت و جد وجہد سے ہي آزاد ہوگا اسماعيل نے استقامت کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ ہم نے غزہ کو بھي استقامت و جد وجہد کے ذريعے ہي آزاد کرايا ہے –
اسماعيل ہنيہ نے تہران ميں استقامت ، اسلامي بيداري اور آزادي فلسطين کے زيرعنوان منعقدہ ايک اجلاس کو ويڈيو کانفرنس کے ذريعے خطاب کرتے ہوئے فلسطين کي حمايت ميں ايران کے عوام، حکومت اور قائد انقلاب اسلامي کے ٹھوس موقف کا شکريہ ادا کيا –
– انہوں نے کہا کہ اسلامي بيداري، بيت المقدس کي آزادي اور اسي طرح عرب اور امت اسلاميہ کي کاميابي کي ايک نويد ہے انہوں نے کہا کہ اس تاريخي موقع سے بيت المقدس اور فلسطين کي آزادي کے لئے استفادہ کرنا چاہئے –
حماس کي زيرقيادت فلسطيني حکومت کے وزيراعظم نے زور دے کر کہا کہ ہم اسرائيل اور اس کي پاليسيوں کو کبھي بھي تسليم نہيں کريں گے اور صہيوني حکومت کے خلاف جد وجہد پر مبني اپنے موقف سے پسپائي اختيار نہيں کريں گے –
اسماعيل ہنيہ نے فلسطين کے لئے ايران کے عوام اور قيادت کي بے دريغ حمايت کي تعريف کرتے ہوئے کہا کہ ايران نے فلسطين سے جغرافيائي اعتبار سے فاصلے پر واقع ہونے کے باوجود کبھي بھي فلسطين کي آزادي کے تعلق سے اپني کوششوں سے ہاتھ نہيں کھينچا اور انتہائي سخت حالات ميں ايران نے ہمارا ساتھ ديا –
انہوں نے امام خميني رح کے ذريعے جمعہ الوداع کو عالمي يوم قدس کا اعلان کئے جانے پر مبني شاندار کارنامے کو خراج عقيدت پيش کرتے ہوئے کہا کہ عالمي يوم القدس کا اعلان اس بات پر تاکيد ہے کہ مسئلہ فلسطين ايک اسلامي اور انساني مسئلہ ہے اور باطل کا غاصبانہ قبضہ ختم ہوکررہے گا –

متعلقہ مضامین

Back to top button