مقبوضہ فلسطین

سیکورٹی فورسز دشمن سے مقابلہ کے لئے آمادہ ، اسماعیل ہنیہ

shiitenews_ismail_haniaفلسطین کی منتخب حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کی سیکورٹی فورسز صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لۓ آمادہ ہیں۔
حیات خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسماعیل ہنیہ نے منتخب فلسطینی حکومت کی وزارت داخلہ سے وابستہ سیکورٹی ایجنسیوں کے فارغ التحصیل ہونے والے افسروں کی تقریب میں مزید کہا کہ غزہ کی سیکورٹی کے ادارے کی بنیاد وطن اور فلسطینی شہریوں کے دفاع اور صیہونی دشمن کے مقابلے میں استقامت پر مبنی قومی سلامتی کے ایمان پر استوار کی گئي ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے غزہ پٹی کی سیکورٹی فورسز کو سراہتے ہوۓ کہا کہ مستقبل میں سیکورٹی کا محکمہ مغربی کنارے اور غزہ پٹی کی شرکت سے وجود میں لایا جاۓ گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button