مقبوضہ فلسطین

مصرکی طرف سے غزہ سرحد پر دیوارکی تعمیر فلسطین کے خلاف جنگ کے مترادف ہے۔خالد مشعل

pirhayati20091223012653421-300x202

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ غزہ اور مصر کی سرحد پر تعمیر کی جانے والی آہنی دیوار غزہ پراسرائیلی جنگ مسلط کئے جانے کی طرح کا ایک اقدام ہے۔اپنے ایک بیان میں جو انہوں نے القدس ٹی وی کو دیا انہوں نے اقوام متحدہ کے ریلیف ایجنسی کے کمشنر کیرین ابو زید کے اس بیان کو دہرایا کہ غزہ ،مصر سرحد پر تعمیر کی جانے آہنی دیوار اسرائیل کی جانب سے 1967میں عرب اسرائیل جنگ میں تعمیر کی جانے والی بات لیو لائن (Bar Lev Line)سے بھی زیادہ خطر ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی

 جنگ کی فتح کا سہرا ان لوگون کے سر نہیں جاتاجو غزہ کی جنگ میں مزاحمتی تحریک کی شکست کے خواہش مند تھے۔ان کی خواہش ہے کہ حماس کو جکڑ دیا جائے جس نے صہیونی مسلط کردہ جنگ کے خلاف عظیم الشان استقامت ظاہر کی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام تر سازشوں اور مشکلات کے باوجود صہیونیوں کے خلاف حماس کی مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔دوسری جانب ہزاروں فلسطینی مصر سے ملحقہ سرحد کے پاس جمع ہوئے اور انہوں نے مصر کی جانب سے غزہ سرحد پر تعمیر ہونے والی دیوار کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے دو سالہ محاصرے کے خلاف بھی نعرے لگائے اور مصر سے مطالبہ کیا کہ وہ آہنی دیوار کی تعمیر کو فوری روک دے۔واضح رہے کہ پندرہ لاکھ سے زائد غزہ کے مظلوم فلسطینی مسلمان زندگی ،صحت،تعلیم اور غزا کی بنیادی سہولیوت سے محروم ہیں اور انہیں آزادی نقل حمل کا حق بھی حاصل نہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button