لبنان

بعلبک میں حزب اللہ کے سنٹر کے قریب دھشتگردانہ دھماکہ

hizbulla blastلبنان میں دھشتگردی اور فساد پھیلانے والے عناصر نے ایک بار پھر بعلبک میں حزب اللہ کے سنٹر کے قریب بم دھماکہ کر کے اس ملک میں بد امنی اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ آج صبح بعلبک کے مغربی علاقے صبوبا میں حزب اللہ کے سنٹر کے پاس ہوا۔
اطلاعات کے مطابق سحر کے وقت تقریبا ۴ بجے یہ دھماکہ ہوا جس کے باعث ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئی دقیق خبر نہیں ہے۔
دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کے ذریعے کیے گئے اس دھماکہ کی آواز دور دور تک سنائی دی اور علاقے کے ساکنین پر وحشت طاری ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے کے فورا بعد حزب اللہ کی فورس اور لبنان کی سیکیورٹی فورس نے علاقے کا محاصرہ کر دیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق آج سحر کے وقت جب حزب اللہ کی سکیورٹی فورس جو گشت پر تھی نے ایک نامعلوم کار پر مشکوک ہوتے ہی فورا اس پر فائرنگ شروع کی دی جس کے بعد کار میں موجود دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔
المنار نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ اس دھماکہ سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ لیکن النشرہ نیوز ایجنسی نے چند لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
حزب اللہ نے اس دھماکہ کے بعد ایک بیانیہ جاری کر کے دھماکہ کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھماکہ میں کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ کے سپاہیوں نے اس طرح کی متعدد گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے جو شام سے دھماکہ خیز مواد لے کر لبنان میں داخل ہوتی ہیں تاکہ آبادی والے علاقوں میں گھس کر قتل عام کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button