لبنان

سفیر قطر کی حزب اللہ کے نائب سربراہ سے ملاقات

hizbulla yelowبیروت میں قطر کے سفیر نے حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم سے ملاقات کی جس میں علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا گيا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق بیروت میں قطر کے سفیر علی بن حمدالمری نے شیخ نعیم قاسم سے ملاقات میں لبنان اور شام کے حالات کاجائزہ لیا اور علاقے کے مسائل کو مفاہمت امیز طریقے سے حل کئےجانے پر زور دیا۔ اس ملاقات میں حزب اللہ لبنان اور قطر نے تاکید کی کہ لبنان کے گروہوں کا باہمی تعاون مسائل کے حل کا سبب بنے گا تا کہ اس طرح سے ملت لبنان کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button