لبنان

حزب اللہ اور سیدحسن نصراللہ کی بھرپور حمایت کا اعلان

hizbula wediingالمنار کی رپورٹ کے مطابق اس جوڑے نے ضاحیہ کے اس علاقے میں اپنی شادی کی تقریب منعقد کی جہاں حال ہی میں تکفیریوں نے زبردست بم دھماکہ کیا تھا۔ شادی کرنے والے جوڑے نے اس موقع پر لبیک یا نصراللہ کے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ جمعرات کے دن ضاحیہ کے الرویس علاقے میں تکفیریوں نے زبردست بم دھماکہ کیا تھا جس میں تیس افراد جاں بحق اور تیس سو چھتیس زخمی ہوئے تھے۔ سیدحسن نصراللہ نے جمعے کو اپنے خطاب میں تکفیریوں کو ضاحیہ کے بم دھماکے کا ذمہ دار قراردیا تھا اور یقین دلایاتھا کہ حزب اللہ کو تکفیریوں کے خلاف بھی کامیابی حاصل ہوگي۔
ادھر جنوبی لبنان کے الناعمہ علاقے میں گولے بارود سے بھری ایک گاڑی پکڑی گئي ہے۔ اس گاڑی میں ڈھائي سوکیلو دھماکہ خیز مادہ بھرا ہوا تھا۔ لبنان کی ایم ٹی وی کے مطابق ضاحیہ علاقے میں ملوث ہونے کے شبہے میں چار افراد کو گرفتار کیا گيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button