لبنان

سید حسن نصراللہ: ہم سید الشہدا کے پیرو ہیں اور ان سے عھد کرتےہیں کہ ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے

1323183696حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے علاقائي قوموں کو امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں کی بابت خبردار کیا ہے۔ سیدحسن نصراللہ نے عاشورا کی مناسبت لاکھوں عزاداروں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہم سید الشہدا کے پیرو ہیں اور ان سے عھد کرتےہیں کہ ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ 3 سال کے بعد پہلی بار منظر عام پر آ گئے

اور انھوں نے منگل کی صبح بیروت میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب میں بیت المقدس کو واپس حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ 2008ء کے بعد پہلی بار عاشورا کے اجتماع میں آنے والے حسن نصراللہ نے کہا کہ یہودیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ مشرقی بیت المقدس ہم لے کر رہیں گے، کیونکہ ہمارا دشمن اسرائیل مسجد الاقصٰی کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ امریکہ جسے ایران اور شام نیز حزب اللہ کی کوششوں سے نئے مشرق وسطی کے توسیع پسندانہ منصوبے پر عمل کرنے میں ناکامی ہوئي ہے آج علاقے کے ملکوں میں داخلی، مذہبی اور گروہی فتنے پھیلانے کی سازشیں کررہا ہے ۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ امریکہ خود کو انسانی حقوق کا حامی ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن علاقے کی ساری قومیں جانتی ہیں کہ امریکہ ڈکٹیٹروں کی حمایت کرتا ہے اور ڈکٹیٹروں کو امریکہ کی سکیورٹی، سیاسی اور انٹلجنس حمایت حاصل ہے۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ امریکہ، صیہونی حکومت اور ان کے آلہ کار شام میں ایسی حکومت لانا چاہتے ہیں جو ان کے سامنے سرتسلیم خم رہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن نفسیاتی جنگ سے ہمیں کمزور نہیں بنا سکتا کیونکہ سب جانتےہیں کہ ہم نے جدوجہد اور استقامت کے ذریعے ہی اپنی سرزمینوں کو آزاد اور قیدیوں کو رہا کروایا ہے اور اب بھی استقامت ہی سے اپنی سربلندی و عزت اور سرزمین کی حفاظت کریں گے۔
{youtubejw}o_178n3KZbY{/youtubejw} 

متعلقہ مضامین

Back to top button