حزب اللہ:دشمن کی سازشیں ناکام ہیں

لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ دھڑےکےسربراہ محمدرعد نےتاکیدکی ہےکہ سابق وزیراعظم رفیق حریری قتل کیس کی سماعت کرنےوالی عدالت کی سازشیں دشمنوں کی دوسری سازشوں کی مانندناکام ہوجائيں گي۔محمدرعد نےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ رفیق حریری کےقتل سےسب سے زیادہ نقصان حزب اللہ کو ہواہے کہاکہ لبنان میں مغرب کے حمایت یافتہ چودہ مارچ گروہ نےحریری ٹریبیونل کی مدد سےلبنان میں غیرملکی مداخلت کی زمین ہموارکردی ہے۔







