لبنان

امریکا صہیونی حکومت کا سب سے بڑا حامی ہے،حزب اللہ

hezbollah1حزب اللہ لبنان نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت مقبوضہ فلسطین میں اسلامی آثار محوکرنے کے درپئے ہے۔ حزب اللہ لبنان نے کہا ہےکہ غرب اردن میں مسجد المغیر کو نذرآتش کرنا صیہونی حکومت کی بربریت اور اسلامی آثار مٹانے اور فلسطین کی یہودی سازی کی صیہونی سازش کا پتہ دیتا ہے۔ حزب اللہ نے امریکہ کو صیہونی حکومت کا سب سے بڑا حامی قراردیتےہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں اسلامی مقدسات کی مسلسل توہیں پرامریکہ کی خاموشی کی بناپر ہی ٹیری جونز جیسے جنونیون نے قرآن کریم کی بےحرمتی کرنے کی جرات کی ہے اور صیہونی حکومت بھی روزبروز گستاخ تر ہوتی گئي ہے۔ حزب اللہ نے عالمی مسائل کے تعلق سے امریکہ کی دوغلی پالیسیوں کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ امریکہ جہاں اس کے مفادات خطرے میں پڑجاتےہیں انسانی حقوق کی دہائي دینے لگتاہے اور جہاں اس کے اتحادی ہوتےہیں وہاں خاموشی اختیارکرلیتا ہے۔ صیہونیوں نے منگل کو رام اللہ میں مسجد المغیر میں آگ لگادی تھی جس میں قرآن کریم کےنسخے بھی جل گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button