امریکہ ڈکٹیٹروں کے بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے

25 فروری, 2011 11:22

hizbullahحزب اللہ لبنان کی اعلی کونسل کےرکن ہاشم صفی الدین نےعرب ممالک میں اسلامی بیداری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ علاقائی ڈکٹیٹر عرب حکمرانوں کے سنگین اور بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے۔
انھوں نے کہا کہ علاقہ میں بنیادی تبدیلی پیدا ہورہی ہے لیکن امریکہ اب علاقائی عوام کی تحریکوں کو منحرف کرنے کی کوشش کررہا ہے انھوں نے  کہا کہ عرب ممالک میں عوامی تحریکوں کی امریکی حمایت فریب اور دوکہ پر مبنی ہے اور و ہ درپردہ اپنے ڈکٹیٹروں کو بچانے کی تلاش وکوشش کررہا ہے انھوں نے کہا کہ علاقائی عرب عوام نے لبنان اور غزہ کے عوام کے پختہ عزم و ارداہ پر اپنے ارادوں کو استوار کرلیا ہے اورعلاقہ میں  امریکہ نواز عرب حکومتوں کو صفایا یقینی ہے۔

2:05 صبح مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔