صیہونی حکومت میں لبنان پرحملےکی توانائی نہيں

17 نومبر, 2010 14:24

Syed-hassan-nasrullahحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت لبنان پر حملہ کرنے کی توانائي نہیں رکھتی۔ الاخبار کے مطابق سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ کی تنظیموں کے طلباء کی فارغ التحصیلی کی تقریب میں کہا کہ صیہونی حکومت اپنے بے شمار داخلی مسائل کی بناپر لبنان کے خلاف نئي جنگ شروع کرنے کی توانائی نہیں رکھتی ہے۔ سید حسن نصراللہ نے رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل کےبارےمیں کہا کہ جب سے حزب اللہ نے اس ٹریبیونل کے ممکنہ فیصلے پراعتراض کرنا شروع کیا ہے یہ مسئلہ رائے عامہ کے  نزدیک غیر معتبر بن چکا ہے اور کنارے لگ کیا ہے۔ یادرہے امریکہ، صیہونی حکومت اور ان کے عرب ایجنٹوں کی خواہش پربنایا گيا یہ ٹریبیونل حزب اللہ کو رفیق حریری قتل میں ملوث ظاہرکرنا چاہتاہے ۔

8:54 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔