لبنان

مسلمانان پاکستان امریکی سازشوں سے ہوشیار رہیں

hezbollah_flagحزب اللہ لبنان نے کوئٹہ میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کی ریلی میں ہونےوالے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یوم القدس ریلی میں دہشت گردی کی کاروائی میں امریکی و صہیونی دہشت گرد عناصر ملوث ہیں اور یہ وہی صہیونی دہشت گرد ہیں جو غزہ اور فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔
شیعت نیوز کے مطابق حزب اللہ لبنان کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں پاکستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں جمعۃ الوداع یوم  القدس کی ریلی میں بم دھماکے کے نتیجہ میں پچاس سے زائد شہداء اور سینکڑوں ذخمیوں پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ،حزب اللہ کی طرف سے جاری شدہ بیان میں دنیا بھر کے مسلمانوں اور بلخصوص پاکستانی مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ پاکستان کے مسلمان صہیونی اور امریکی سازشوں سے ہوشیار رہیں اور آپس میںمتحد رہیں۔
حزب اللہ کی جانب سے کوئٹہ دھماکے کی مذمت میں شہدائے یوم القدس اور ذخمیوں کے ورثاء سے دلی ہمدردی اور اظہار یکجہتی کیا گیاہے جبکہ کہا گیا ہے کہ حزب اللہ لبنان دکھ اور مصیبت کی اس سخت آزمائش میں شہدائے یوم القدس اور ذخمیوںکے لواحقین کے ساتھ ہے اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button