ہندوستان، ایران کے جوہری سمجھوتے کا خیر مقدم

25 نومبر, 2013 09:32

india flaqہندوستان نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات میں طے پانے والے سمجھوتے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان اکبرالدین نے ایک بیان میں ایران کے جوہری سمجھوتے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ مشرق وسطی میں امن و استحکام میں مددگار ثابت ہوگا۔ پاکستا، چین اور ترکی نے بھی اس سمجھوتے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ مشرق وسطی میں امن کے تحفظ کا ترجمان ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بیشتر ماہرین، اس جوہری سمجھوتے کو، کہ جس میں ایران میں یورینیم کی افزودگی کے حق کو تسلیم کیا گيا ہے، ایران اور ایرانی قوم کی بڑی اور تاریخی سفارتی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

3:56 شام مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔