افغانستان طالبان کا امریکی فوجی اڈے پر حملہ، کئی گاڑیاں تباہ

03 ستمبر, 2013 14:12

boom dhamkaافغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان خودکش حملہ آوروں نے امریکی فوجی اڈے پر حملہ کردیا، کئی گاڑیاں تباہ، حملہ آوروں اور امریکی فوج کے درمیان تین گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
نیٹو حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پاکستانی سرحد کے قریب امریکی فوجی اڈے پرمتعدد خود کش حملہ آوروں نے حملہ کردیا، دھماکوں کے نتیجے میں کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں، فوجی اڈے پر حملے کے بعد حملہ آوروں اور امریکی فوج کے درمیان 3 گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، نیٹو حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آور ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں نیٹو فورسز اور دیگر فوجی گاڑیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے، جبکہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد نیٹو کے اہم سپلائی روٹ جلال آباد شہر اور طورخم کے درمیان ہائی وے بند کردی گئی ہے۔

12:16 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔