دنیا

بھارت: شیعیان حیدر کرار (ع) کا پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

shia indiaبھارت میں شیعہ مسلمانوں نے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی مسلسل نسل کشی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بھارت کے شیعہ مسلمانوں نے اتر پردیش میں پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی او ر پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف سخت غم و غصہ کا اظہار کیا۔
اتر پردیش میں آج ہزاروں شیعہ مسلمانوں نے پاکستان میں ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی اور حکومت پاکستان کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف عظیم الشان احتجاجی مظاہر ہ ہوا جس میں مظاہرین نے پاکستان حکومت اور افواج پاکستان کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ حکومت پاکستان اور افواج پاکستان شیعہ مسلمانوں کو پاکستان میں تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔
مظاہرین کاکہنا تھا کہ پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی میں آئی ایس آئی کے زیر تسلط کام کرنے والے تکفیری ناصبی دہشت گر د گروہ ہیں جو کبھی ٹارگٹ کلنگ اور کبھی بم دھماکوں کے ذریعے پاکستانی شیعہ مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں۔
پاکستانی شیعہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بھارت میں اتر پردیش میں ہونیو الا احتجاجی مظاہرہ اسمبلی کے سامنے پہنچ کر احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہو گیا جہاں پر مظاہرین نے جنرل کیانی اور ناصبی تکفیری دہشت گرد سرغنہ احمد لدھیانوی کی تصویروں کو نذر آتش کیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا یاسوب عباس کاکہنا تھا کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کو روزانہ قتل عام کا نشانہ بنایا جا رہاہے لیکن حکومت پاکستان دہشت گرد گروہوں کے خلاف کوئی عملی اقدامات کرنے سے قاصر ہے۔مولانا عباس نے پاکستان آرمی اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ساتھ تعلقات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ شیعہ نسل کشی میں پاکستانی ریاستی ادارے اور ناصبی تکفیری دہشت گرد گروہ ملوث ہیں۔
احتجاجی ریلی کا آغاز نخاس سے ہو کر ودہیان سبھا پر ختم ہوا جہاں مظاہرین نے پاکستانی حکومت کی شیعہ دشمن اور انسان دشمن پالیسیوں کے خلاف سخت احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ ریلی میں شیعہ و سنی مسلمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ 

واضح رہے کہ شیعت نیوز کو موصول ہونے والی ایک ای میل میں پیغام موصول ہوا ہے جس میں بھارت کے شیعہ مسلمانوں نے کہا ہے کہ یہ احتجاجی مظاہرہ اگر چہ پاکستانی شیعہ مسلمانوں سے یکجہتی کے لئے تھا تاہم اس مظاہرے کو پاکستان مخالف ریاستی اداروں نے پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ کیونکہ بھارت کے جید علمائے کرام جن میں مولانا کلب صادق اور دیگر کا شمار ہوتا ہے اس مظاہرے میں شریک نہیں ہوئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی شیعہ مسلمانوں سے یکجہی کی آڑ میں بھارتی ایجنسیوں کی سازش بحی جھلک رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button