ایران کا فیصلہ کن حماسی ردعمل، اسرائیل کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار
آرمی چیف جنرل حاتمی کی جنرل پاکپور سے ملاقات، حالیہ جنگ میں ایرانی اتحاد و قیادت کی تعریف

شیعیت نیوز: آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل محمد پاکپور سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آرمی چیف نے 12 روزہ جارحانہ جنگ اور حالیہ خطے کے واقعات کا حوالہ دیا۔ اس ضمن میں انہوں نے ظالم صیہونی رژیم کو خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کا دشمن ہے جسے جب بھی موقع ملا تو دیگر علاقائی ممالک پر بھی حملہ کرے گا۔
جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ مسلح افواج نے رہبر معظم انقلاب کی حکیمانہ قیادت اور عظیم سماجی سرمائے کے ساتھ حالیہ فیصلہ کن جنگ میں ظلم و استکبار کے خلاف منظم صف آرائی کی اور صہیونی سازش کے خلاف ایک شاندار و حماسی ردعمل دے کر سفاک اور جنایتکار دشمن کو کچل دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم کارنامے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس یونٹ نے اپنے آپ کو ایک طاقتور و بااثر قوت کے طور پر پیش کیا اور اپنے مسلسل و حیران کُن حملوں سے مظلوم عوام کے دلوں میں امید کی لہر پیدا کی۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ثابت کیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں مقتدرانہ امن، ایران کی دفاعی عسکری پالیسی کا اولین انتخاب ہے۔ لہٰذا ہم اپنی سرزمین، شناخت، قومیت، اور اسلامی نظام کی آزادی و خودمختاری کے دفاع میں کسی بھی جارحیت کے خلاف ایک لمحے کی تاخیر نہیں کریں گے۔ حالیہ جنگ میں ہم نے انقلابی عقائد اور مضبوط عزم و یقین کے ساتھ دشمن کو شدید ضرب لگائی۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہتا تو صہیونی رژیم کا خاتمہ ہو جاتا اور مقبوضہ علاقوں میں صرف خاک کا ڈھیر رہ جاتا۔
آرمی چیف نے عظیم ایرانی قوم کے اتحاد، یکجہتی اور حماسی جذبے کی تعریف کی۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اور اس وسیع تہذیبی خطے سے تعلق رکھنے والی ہر نسل اپنی حریت پسندی و دشمن شکن مزاج کے لیے مشہور ہیں۔ حالیہ جنگ نے یہ بھی ثابت کیا کہ ہماری قوم اس مقدس سرزمین کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے میں ذرا بھی نہیں ہچکچائی۔ آخر میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ ایرانی آرمی اور سپاہ پاسداران انقلاب، ایک الٰہی لشکر کی طرح مل کر ایران کے پرچم کی سربلندی، قومی سلامتی و وقار کے لیے کوشاں رہیں گے۔