اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

حکمرانوں کی منافقت ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، آیت اللہ ریاض نجفی

ملک کی سلامتی کے لیے ہم ہر قربانی دیں گے، جامع مسجد علی میں خطبہ جمعہ

شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علی، حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی منافقت ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے، اگر برسرِ اقتدار لوگوں میں منافقت ختم ہو جائے تو ملک ضرور ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جب بنا تو تمام مکاتب فکر اکٹھے تھے، پھر بھی جب ملکی سلامتی کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم سب اپنے باہمی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں؛ ہم مر جائیں گے، کٹ جائیں گے، لیکن وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف کا دوٹوک اعلان: جنگ مسلط کرنے کی کسی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ شام میں امریکہ اور ترکی کی مدد سے ایسی حکومت قائم ہوئی ہے، جو ٹرمپ اور اسرائیل کے ساتھ روابط قائم کر رہی ہے۔ اس حکومت کی ساری مدد ترکی اور باقی ممالک کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button