کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کی کھلی چھوٹ، ملک کو فرقہ وارانہ فسادات کی طرف دھکیلنے کی سازش
کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر عوام اور علماء کا احتجاج

شیعیت نیوز: ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کے لیے حالیہ دنوں میں سنگین اور اشتعال انگیز واقعات سامنے آئے ہیں۔ لاہور میں شبیہہ ذو الجناح کے خدمت گزار کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا، فیصل آباد میں فرقہ وارانہ نعرے بازی اور اشتعال انگیز تقاریر کی گئیں، جبکہ گلگت میں امام مہدی علیہ السلام کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کی گئی۔
یہ واقعات نہ صرف عوامی جذبات کو مجروح کر رہے ہیں بلکہ ملک کو ایک بار پھر فرقہ وارانہ فسادات کی جانب دھکیلنے کی مذموم سازش کا حصہ معلوم ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ امت کا اہم ہتھیار ہے، عبدالمالک الحوثی
ان افسوسناک واقعات کے پیچھے کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے ملوث ہونے کے شواہد بارہا سامنے آ چکے ہیں۔ یہ شدت پسند تنظیمیں دوسروں کے مقدسات کی توہین اور معصوم افراد کے قتل میں ملوث ہیں، لیکن ان کے خلاف کسی قسم کی مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔
یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ انہیں ایسی کھلی چھوٹ کیوں دی جا رہی ہے؟ کیا یہ حکومت کی نااہلی ہے یا فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھانے کی سوچی سمجھی پالیسی؟ عوام اور علماء نے اس سازش کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور ملک میں امن و امان کی فضا کو بحال کرے۔
اگر ان شدت پسند عناصر کو مزید رعایت دی گئی تو ملک مزید افراتفری اور انتشار کا شکار ہو سکتا ہے۔