ایران

ایران کے خلاف امریکہ اور یوکرین کے الزامات جھوٹے ہیں، جنرل شکارچی

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے سینیئر ترجمان جنرل شکارچی نے روس اور یوکرین کی جنگ میں ایران کے ملوث ہونے کے بارے میں امریکہ اور یوکرین کے الزامات کو جھوٹا اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینیئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے ایران کے داخلی امور میں امریکی صدر جو بائیڈن کی مداخلت پسندانہ بیان کے بارے میں کہا ہے کہ امریکی صدر الزائمر کا شکار ہیں اور ایران ان کی باتوں یا دھمکیوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔

انھوں نے ایران کے خلاف یوکرین کی دھمکیوں کے بارے میں بھی کہا کہ یوکرین کی موجودہ حکومت امریکہ و غاصب صیہونی حکومت سے وابستہ ہے جو یورپ و امریکہ کے ورغلانے پر ایران کے خلاف بیان دے رہی ہے اور کیف کا بیان بھی ایران کی نظر میں صرف ایک بات کی حد تک ہے اور اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ جنگ یوکرین سے برسوں قبل سے ایران اور روس کے درمیان لین دین کا سلسلہ جاری ہے اور روس – یو کرین جنگ میں ایران کی کوئی مداخلت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونیوں کو قائم 100 سیٹلائٹ کیرئیر راکٹ کے کامیاب تجربے پر تشویش

دوسری جانب وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کے تحفظ کی غرض سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے تہران میں اقوام متحدہ کے منشور کے مدافع گروہ کے پہلے بین الاقوامی اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایران، مغرب کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے باوجود جوہری مسئلے کے پرامن حل کے طریقوں کا پابند رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ علیحدگی اختیار کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد اور قوانین کی خلاف ورزی کی اور منہ زوری کا مظاہرہ کیا اور اس کا یہ عمل اب بھی بدستور جاری ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کا غلط استعمال کر کے دنیا کے آزاد ملکوں کے نظام اور حکومتوں کو نشانہ بنائے ہوئے ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے خود سرانہ پالیسیوں کا مقابلہ کئے جانے کے مقصد سے اقوام متحدہ کے منشور کے حامیوں کے درمیان تعاون کی تقویت کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پابندیوں کا موثر طریقے سے مقابلہ کئے جانے کے لئے آزاد ملکوں کے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مدافع گروہ کا پہلا بین الاقوامی اجلاس ہفتے کو روز ایران کے دارالحکومت تہران میں شروع ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button