اہم ترین خبریںایران
ایران نے امریکا کی سابق ملٹری قیادت سمیت 15 اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کردیں
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جوہری توانائی معاہدے میں واپسی کے لیے ہونے والے مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں

شیعیت نیوز: ایران نے امریکا کے 15 عہدیداروں پر پابندی عائد کردی ہے، جن میں سابق ملٹری شخصیات بھی شامل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جوہری توانائی معاہدے میں واپسی کے لیے ہونے والے مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کے وفد کی شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ ناظرتقوی کوالقدس کانفرنس میں شرکت کی دعوت
ایران نے جوہری معاہدے میں تعطل کو امریکی عہدیداروں کی جان بوجھ کر ڈالی گئی رکاوٹ کو قرار دیتے ہوئے مزید 15 امریکی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جن میں سابق آرمی چیف آف اسٹاف جارج کیسی اور سابق صدر ڈونلد ٹرمپ کے اٹارنی جنرل روڈی جولیانی بھی شامل ہیں۔