آئرش رکن پارلیمنٹ کا اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

08 مارچ, 2022 06:45

شیعیت نیوز: ایک ویڈیو کلپ میں آئرش رکن پارلیمنٹ رچرڈ بوئڈ کو دکھایا گیا ہے جو ’’پیپلز برف پرافٹ‘‘ پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں نے مغرب پر دوہرے معیارپر تنقید کا نشانہ بنایا۔

وہ بین الاقوامی برادری کی صوابدیدی پالیسیوں کے بارے میں بات کررہے تھے۔ خاص طور پر یوکرین پر روسی جنگ کے بعد انہوں نے کہا کہ اسرائیل ستر سال سے انسانی حقوق کی پامالیاں کررہا ہے مگر اس پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔

آئرش رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ عالمی برادری نے روسی صدر ولادیمیر پوتین پر پانچ دنوں کے اندر پابندیاں عائد کر دیں جب کہ اس نے اسرائیل پر پابندیاں نہیں لگائیں۔ جس نے فلسطین پر دہائیوں سے قبضہ کر رکھا ہے، اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ غیر مؤثر ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل میں یوکرین کے سفیر ییوین کورنیچک نے پیر کو توقع ظاہر کی کہ  مقبوضہ بیت المقدس ان کے ملک اور روس کے درمیان مذاکرات کا ایک ممکنہ مقام ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم نے ملت تشیع کے حقوق کے تحفظ کیلئےتحریک انصاف کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا لیکن عمران خان نے مایوس کیا، علامہ راجہ ناصر عباس

کورنیچک نے تل ابیب میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہماری قیادت القدس کو اعلیٰ سطح پر مذاکرات اور ملاقاتوں کے لیے ایک ممکنہ جگہ کے طور پر دیکھتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک اسرائیل کو ایک قریبی دوست کے طور پر دیکھتا ہے۔

کورنیچک نے مزید کہا کہ ان کا ملک ہمارے تمام یورپی دوستوں کی مدد کو سراہتا ہے جو ایک ہی نتیجہ کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہیں، خاص طور پر جرمن چانسلر اولاف شولز، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، ترک صدر رجب طیب اردگان اور دیگر شامل ہیں۔

کورنیچک نےکہا کہ شولز کا گذشتہ ہفتے القدس کا دورہ مذاکرات کے با معنی بات چیت کے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یوکرین کے جتنے زیادہ حامی ہوں گے، اتنا ہی بہتر ہے۔ امن کے حصول کے لیے ہمیں ہم آہنگی اور تعاون کرنا چاہیے۔

سفیر نے اسرائیل سے یوکرین میں حفاظتی سامان بھیجنے کی  اپیل کی تصدیق کی اور کہا کہ مشکل وقت میں اسرائیل سمیت کئی دوسرے اتحادی ممالک بھرپور مدد کی ہے۔

 

1:44 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top