اہم ترین خبریںپاکستان

تحریک جعفریہ کی بحالی کیلئے ہمیں تحریک لبیک جیسا راستہ اختیارکرنے پر مجبورنہ کیاجائے، علامہ سبطین سبزواری

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ثابت ہوگیا حکومت آئین اور قانون کی بات ماننے کی بجائے ڈنڈے کی زبان سمجھتی ہے

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سبطین سبزواری نے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک لبیک کو بحال کیا جاسکتا ہے تو تحریک جعفریہ کو بھی بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریاست تحریک جعفریہ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے وفد کی عرب شہزادے کی خوشنودی کی خاطرظالم وڈیرے کے ہاتھوں مارے گئےوطن کےغیرتمند بیٹے ناظم جوکھیوشہید کے لواحقین سے ملاقات

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ثابت ہوگیا حکومت آئین اور قانون کی بات ماننے کی بجائے ڈنڈے کی زبان سمجھتی ہے۔ہمیں بھی مجبور کیا جا رہا ہے کہ ٹی جے پی بحالی کے لئے تحریک لبیک جیسا راستہ اختیار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کمزور ریاستی پالیسی ،کالعدم ٹی ایل پی کے بعد ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ بھی پابندی ہٹوانے کیلئے میدان میں آگئی

انہوں نےوفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نومبر 2016ءکے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں تحریک جعفریہ کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button