مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھی مفتی عزیز الرحمٰن کی مزیدشرمناک وقابل اعتراض ویڈیوز سامنے آگئیں
ایک ویڈیو میں مفتی عزیز الرحمان اخبارات کے مطالعے کیساتھ ساتھ بدفعلی کرتے پائے گئے ہیں، جبکہ دوسری ویڈیو میں انہیں دینی کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شیعیت نیوز: اپنے شاگرد کیساتھ بدفعلی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما و مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی مفتی عزیز الرحمٰن کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ انہوں نے اس ویڈیو کے بارے میں وضاحت بھی کی، تاہم اب ان کی مزید شرمناک ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔
مفتی عزیز الرحمٰن کی لواطت پر مبنی مزید ویڈیوز بھی مدرسہ کے دارالافتاء میں بنائی گئی ہیں۔ ایک ویڈیو میں مفتی عزیز الرحمان اخبارات کے مطالعے کیساتھ ساتھ بدفعلی کرتے پائے گئے ہیں، جبکہ دوسری ویڈیو میں انہیں دینی کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں ریاستی اداروں کے ہاتھوں 6 شیعہ اسکولوں کی بندش ، اصل سازش بے نقاب
ویڈیو بنانے والے طالبعلم نے ایک ویڈیو اس طریقے سے ریکارڈ کی ہے کہ دارالافتاء کے دروازے پر لگی مفتی عزیز الرحمان کے نام کی تختی بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ مفتی عزیز الرحمان کی گذشتہ روز جو ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس کے بارے میں انہوں نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ویڈیو انہیں نشہ دے کر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اب ان کی مزید شرمناک ویڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں تو اب دیکھنا یہ ہوگا کہ وہ کس طریقے سے ان کی وضاحت پیش کریں گے۔