ایران

ایرانی ماہرین نے کورونا کا پتہ لگانے والا تھرمل کیمرہ تیار کر لیا

شیعت نیوز: ایران کی وزارت دفاع کے ماہرین نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص دینے والا جدید ترین تھرمل کیمرہ تیار کر لیا ہے۔

وزارت دفاع کے ذیلی ادارے ایران الیکٹرانک انڈسٹریز کے چیرمین بریگیڈیئر جنرل شاہ رخ شہرام نے تھرمل کیمرے کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کے کیس سامنے آنے کے فورا بعد ایرانی ماہرین نے اس پروجیکٹ پر تیزی کے ساتھ کام شروع کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ماہرین نے دفاعی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انتہائی جدید ترین اسمارٹ تھرمل کیمرہ تیار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کورونا وائرس پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت

انہوں نے کہا کہ درجنوں مراکز میں ٹیسٹ کیے جانے کے بعد مقامی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیے جانے والے اس جدید ترین تھرمل کیمرے کی صنعتی پیمانے پر پیداوار شروع کر دی گئی ہے۔

ایران الیکٹرانک انڈسٹریز کے چیرمین کا کہنا تھا کہ یہ کیمرہ ایک آن میں بیک وقت کئی افراد کے بدن کا درجہ حرارت ریکارڈ کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیمرہ اس وقت ملک کے متعدد ہوائی اڈوں پر نصب کردیا گیا ہے اور اس سے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں التاجی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ، 2 امریکی ایک برطانوی فوجی ہلاک

دوسری جانب ایران کی متعدد نالج بیس کمپنیوں نے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تشخیص اور معالجے کی چند دواؤں کا کلینیکل ٹیسٹ شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک ملک میں کورونا کے دوہزار سات سو اکتیس مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کیانوش جہانپور نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران میں اب تک کورونا کے 8ہزار42 مریضوں کا پتہ چلا ہے جن میں 291 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button