اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل کی جانب سےزائرین کیلئےمیڈیکل کیمپ اور سندھ بلوچستان بارڈرپر موکب کاقیام

زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت و سہولت کیلئے علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے شکار پور / جیکب آباد ہائی وے پر اربعین حسینی کیمپ کا انعقاد کردیا گیا ہے۔

شیعت نیوز: پاکستان کے مختلف شہروں سے اربعین حسینی ؑ میں شرکت کیلئے کربلا جانے والے زائرین کی خدمت کیلئے شیعہ علماءکونسل کی جانب سے کوئٹہ میں میڈیکل کیمپ اور سندھ بلوچستان بارڈر پرموکب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق زائرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی خاطرعلامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پرکوئٹہ میں قائم کیئے گئے میڈیکل کیمپ کا باقائدہ آغاز ہوچکا ہے جہاں زائرین کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر سے کربلا کی جانب گامزن زائرین امام حسین ؑکے لیئے کوئٹہ میں مواکب کا قیام

سندھ اور پنجاب سے جانے والے زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت و سہولت کیلئے علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے شکار پور / جیکب آباد ہائی وے پر اربعین حسینی کیمپ کا انعقاد کردیا گیا ہے۔

اربعین حسینی کیمپ پر خواتین و مرد زائرین کے لیئے علیحدہ علیحدہ قیام وطعام کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔جعفریہ پریس کے مطابق 200 کلو میٹر دور سے آنے والے زائرین کے لیے کھانے کا انتظام، واش روم کی سہولیات کے ساتھ دیگر سہولیات میسر ہونگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button