ایران

ایرانی قوم ، فلسطین کے مظلوم اور ستمدیدہ مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی

جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یوم قدس کی آمد سے قبل کہا ہے کہ ایرانی قوم بیت المقدس اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑےگی۔

صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 40 برس سے ایرانی قوم مسئلہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں اور فلسطینیوں کے ساتھ ملکر فلسطین کے بارے میں ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے امادہ ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کو مظلوم اور ستمدیدہ اقوام کی حمایت پر فخر ہے۔ ایرانی قوم کو فلسطینی، شامی، لبنانی ، افغانی اور یمنی اقوام کی حمایت پر فخر ہے۔ ہم دنیا کے مظلوموں کے ساتھ ہیں ہم ان اقوام کے ساتھ کھڑے ہیں جو سامراجی طاقتوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ہم فلسطین کی ستمدیدہ قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم فلسطین اور بیت المقدس کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button