ایران

آل خلیفہ سے نبرد آزماشیخ عیسیٰ قاسم امام رضا ؑ کی زیارت کے لئے مشہد پہنچ گئے

شیعیت نیوز: بحرین کی سیاسی و مذہبی شخصیت اور تحریک انقلاب بحرین کے روح روان آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم امام رضا ؑ کی زیارت کرنے مشہد مقدس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آیت اللہ شیخ عیسی قاسم عراق کے مقدس شہر نجف اشرف سے ایران کے مقدس شہر مشہدالمقدس پہنچے۔ وہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے شہریت سلب اور دو برسوں تک فوجی محاصرہ جاری رہنے کے بعد اپنے علاج و معالجے کے لئے لندن گئے اور پھر دسمبر دو ہزار اٹھارہ میں وہاں سے نجف اشرف پہنچے۔

بحرین فروری دو ہزار گیارہ سے حکومت مخالف پرامن تحریک جاری ہے۔ بحرینی عوام آزادی، انصاف کے قیام اور جمہوریت کی برقراری اور امتیازی سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت سعودی فوجیوں کی مدد سے بحرینی عوام کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button