دنیا

عراق اور شام میں شکست سے دوچار داعشی دہشتگرد برطانینہ واپس پہنچنے لگے

عراق اور شام میں شکست سے دوچار داعش کے برطانوی دہشتگردوں میں سے ایک سو کے قریب برطانیہ میں واپس داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

برطانیہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے سینئر افسر ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو نے برطانوی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ برطانوی داعش دہشتگرد جو برطانیہ چھوڑ کر عراق اور شام گئے تھے اُن میں سے 200 کی برطانوی شہریت ختم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیکورٹی سروسز نے واپس آنے کی کوشش کرنے والے برطانوی داعش دہشتگردوں کو روکنے کی مکمل تیاری کر لی ہے، گزشتہ برس بھی داعش میں شامل ہونے کے لیے جانے والے افراد میں سے 150 کی برطانوی شہریت ختم کر دی گئی تھی۔

برطانوی حکومت کے مطابق شام جانے والے برطانوی شہریوں کی تعداد 850 سے زیادہ ہے جس میں سے آدھے سے زیادہ برطانیہ واپس آچکے ہیں اور کوئی 15 فیصد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جبکہ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ شام جانے والے برطانوی شہریوں کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button