پاکستان

ایران کی جانب سے کل بھوشن تک رسائی مانگنے کی خبربے بنیاد ہے،ایرانی سفیر

شیعیت نیوز: پاکستان کے لئے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ ایرانی آرمی چیف جنرل باقری کے پاکستان سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دیکھا گیا ہے ، کوئی دہشت گرد گروپ پاکستان اور ایران کے تعلقات کا تعین نہیں کر سکتا ۔جیو کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایرانی آرمی چیف کے بیان کے بعد مجھے پاکستانی وزارت خارجہ میں بلایا گیا ۔ میں نے وضاحت کی کہ جنرل باقری کے بیان کے کچھ حصے کوغلط سمجھا گیا ۔جنرل باقری نے کچھ اہم امور پر بات کی تھی ۔

ایرانی آرمی چیف نے دوست ممالک کے حوالے سے بھی بات کی لیکن میڈیاکے کچھ لوگوں نے ان کی گفتگو کے مخصوص حصے کا انتخاب کیااور بدقسمتی سے ایسا پہلی بار نہیں ہوا ۔ہم نے مختلف معاملات پربھی بات کی ۔انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ پہلے سے بھی بہتر تعلقات چاہتاہے ہمارے مشترکہ مفاد ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ سرحدی علاقے میں دہشت گرد حملہ ایران کے مفاد میں ہے نہ پاکستان کے مفاد میں ۔

ہنر دوست نے کہا کہ ہمین یقین ہے کہ پاکستان کی طرف سے ہماری سرحدپردہشت گردانہ حملے کبھی نہیں ہوں گے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا دورہ پاکستان ، پاکستان سے بہتر تعلقات کے تناظر میں تھاکیونکہ سرحد پر پیش آنے والا واقعہ ہمارے لئے افسوس ناک خبر تھی ،ہماری سرحدپرافسوسناک حادثہ ہوا لیکن کسی بھی چیز سے پہلے ہماری ترجیح تھی کہ اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد پاکستان آئے اورپاکستانی حکام سے بات کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا حادثہ نہیں تھا لیکن دعا ہے کہ آخری ہو ۔شاہ زیب خانزادہ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جواد ظریف کے دورے میں بڑے اچھے مشترکہ فیصلے کیے گئے، پاکستان میں وزیر خارجہ کے دورے پر دونوں طرف سے سرحدی ہاٹ لائن کے قیام پر رضا مندی ظاہر کی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان زیادہ تعاون کی ضرورت ہے۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور بدنام زمانہ گینگسٹر عزیر بلوچ کے پاس سے ایرانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے حوالے سے مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ایران اپنی زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ایرانی سفیر نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ کچھ لوگ اس بارے میں یقین نہیں کرتے اور ایران اور پاکستان کوبھڑکانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور یہ پہلا موقع نہیں کہ کچھ اخبارات نے اس خبر کوبھڑکانے کی کوشش کی ہے ۔میں اس بات پر زور دوں گا۔آرمی چیف کا بیان دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف تھا۔ایران اور پاکستان پچھلی تین دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہے ہیں ۔ہمارے لوگوں اورسرحدی محافظوں نے اور اس کی قیمت ادا کی ہے ۔ ایرانی سفیر کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہر چیز پر بات چل رہی ہے ۔یقین کریں کوئی قوت یادہشت گرد گروپ دونوں ممالک کے تعلقات کا تعین نہیں کرسکتا۔اس بات کا یقین کریں دونوں ممالک کے درمیان ہر چیز کنٹرول میں ہے ۔دونوں طرف کے حکام رابطے میں ہیں مجھے یقین ہے کہ کسی بھی مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں کیونکہ ہماری تشویش مشترکہ ہے اور کوئی بھی فیصلہ ہودونوں ملک مشترکہ طور پر کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں متعین ایرانی سفیرہنر دوست نے سختی سے تردیدکی ہے کہ ایران نے بھارتی شہری کل بھوشن یادیوتک رسائی مانگی ہے انکاکہنا تھاکہ ایران کی جانب سے کلبھوشن یادیو رسائی مانگنے کی خبرقطعی طور پر بے بنیاد اور گمراہ گن ہے جمعرات کوغیر رسمی گفتگو کے دوران ایرانی سفیر کاکہناتھا کہ ایران کاکلبھوشن یادیو کے معاملے کاکوئی سروکار نہی۔ دریں اثناء سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بھی کہاہےکہ ایران کی جانب سے کلبھوشن یادیو تک رسائی کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button