دنیا

’’ہم خون کی ندیاں بہا دیں گے‘‘۔۔۔داعش کی چین کو دھمکی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )داعش سےمنسلک چین کےایگوراقلیت سےوابستہ دہشت گردوں نےایک ویڈیو پیغام کےذریعے چین میں ’’خون کی ندیاں بہانے کی دھمکی دےدی ہے‘‘ جوکہ اپنی نوعیت کاپہلا واقعہ سمجھا جارہا ہے۔ 28 منٹ پرمحیط ویڈیو کوعراق میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔واضح رہےکہ ایگوراقلیت چین کاصوبہ سنکیانگ میں آباد ہیں اور ترکی زبان بولنے والی قوم ہے اور اس حوالےسے چین کاموقف ہےکہ بیرونی طاقتیں ایگور اقلیت کوچین سےعلیحدہ ہونےکےلیے اکساتی ہیںاورانہیں چین میں دہشت گردی پھیلانے کوکہتی ہیں جس کی وجہ سے چین نےانتہا پسند افراد کےخلاف سخت اقدامات اپنائے تھے۔
چین کامزید کہنا ہےکہ بہت سےایگور دہشت گردی کی ٹریننگ حاصل کرنے کےلیے عراق اور شام گئے تھے۔ویڈیو میں چینی داعشی نےچین کودھمکی دینےکےبعد ایک شخص کاسر قلم کردیا تھ

متعلقہ مضامین

Back to top button