دنیا

قاسم سلیمانی کی مقبولیت بہت زیادہ ہے : اٹلانٹک کونسل

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک امریکی کالج اٹلانٹک کونسل نے  سپاہ پاسداران آئی آر جی سی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی مقبولیت کے اسباب پر روشنی ڈالی۔ اس مقالے میں آیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی، ایران کی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جبکہ ان کے حامی ان کو نیشنل ہیرو کہتے ہیں اور وہ اس وقت ایران کے دشمنوں سے جنگ میں مصروف ہیں۔اٹلانٹک نے 2014 میں پہلی بار سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی جنرل سلیمانی کی تصاویر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ انسٹاگرام پر ان کے پیج پر 1 لاکھ 90 ہزار حامی ہیں۔
حالیہ دنوں میں میری لینڈ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور سیکورٹی تحقیقی مرکز کی جانب سے ہونے والے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری 2016 میں ان کی مقبولیت 73 فیصد تھی جبکہ دسمبر 2016 میں ان کی مقبولیت بڑھ کر 74 فیصد ہو گئی۔اٹلانٹک کونسل اپنی رپورٹ میں لکھتا ہے کہ اس ایرانی جنرل کی مقبولیت اتنی زیادہ ہے کہ بیان نہیں کی جا سکتی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قاسم سلیمانی اپنے حامیوں کے لئے ہیرو ہیں، مقدس مقامات کی حفاظت کر رہے ہیں اور علاقے میں ایران کے مفادات کی حفاظت کر رہے ہیں۔
اٹلانٹک نے آگے لکھا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے حامی کبھی ان کو حاج قاسم یا دلوں پر حکومت کرنے والے کے نام سے خطاب کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی شخصیت ایک مرد مجاہد اور وطن پرست فوجی کے طور پر پیش کیا ہے جو پہاڑیوں اور وادیوں میں شہادت کی جستجو میں ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button