سعودی وہابی مُلا نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کردیا
شیعیت نیوز: العالم نیوز کے رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک سینئر وہابی مفتی عبداللہ محمد المحاسینی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس پر وحیٰ نازل ہوئی ۔
رپور ٹ کے مطابق اس وہابی مفتی نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر دعویٰ کیا کہ خد ا کی جانب سے اُ س پر وحیٰ نازل ہوئی ہےیہ کاذب اپنے بیان میں کہتا ہے کہ ’ ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میں قرآن پاک پڑھ رہا ہوں اس موقع پر میرے دوست بھی موجود ہیں، تلاوت قرآن کے دوران مجھ پروحی کی صورت میں ایک نئی آیت نازل ہوئی، یہ آیت قرآن پاک کے آخر ی صفحہ پر تحریر بھی تھی‘۔
اس مفتی نے کہا کہ میں اور میرے دوست آیت کو دیکھ کر رونے لگئے،میں نے اس آیت پر حاشیہ بھی لگایا، لیکن بعد میں جب قرآن بند کرکےدوبارہ کھولاتو وہ آیت قرآن سے غائب تھی۔
اس مفتی نے اُس آیت کا مفہوم نہیں بتایا جو اُس پر وحی ہوئی، تاہم اس جھوٹے دعوے نے سوشل میڈیا شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جسکی وجہ سے مجبوراً مفتی صاحب کو ٹوئیٹر اوکانٹ سے یہ تمام دعوے ڈیلیٹ کرنا پڑے۔
عوام الناس کا کہنا ہے کہ یہ وہابی مفتی جھوٹ ہے جبکہ کچھ کہا ماننا ہے کہ اس مفتی نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ سریا(شام) میں اپنے جرائم چھپانے کے لئے کیا ہے۔








