دنیا

امریکی آئل کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کا اعلان

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے تک امریکہ کی گیس اور تیل کی انسٹھ کمپنیوں کا دیوالیہ ہو چکا ہے اور ان کمپنیوں نے اپنے دیوالیہ ہونے سے متعلق کاغذات تیار کر کے امریکہ کے سرکاری حکام کو پیش کر دیئے ہیں۔ ان کمپنیوں نے یہ کاغذات حکومت کی مدد و حمایت حاصل کرنے کے لئے پیش کئے ہیں۔ اس سے قبل امریکی کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کی لہر دو ہزار دو اور تین میں اٹھی تھی جس میں امریکہ کی تقریبا اڑسٹھ کمپنیوں نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا۔ ٹیکساس اکین گمپ انسٹی ٹیوٹ کے ایک ماہر چارلز گبس کا کہنا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں امریکہ میں تیل اور گیس کی کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کی بدترین صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تیل و گیس کی پندرہ امریکی کمپنیوں نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل تک امریکی بینکوں کی جانب سے ایسی کمپنیوں کے ساتھ رعایت برتی جاتی رہی ہے تاہم ان بینکوں نے اب دیوالیہ ہونے والی کمپنیوں کے سلسلے میں اپنی پالیسیاں سخت کرلی ہیں۔ تخمینوں کے مطابق گذشتہ دو برسوں کے دوران امریکہ میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اور اس بات کا صحیح اندازہ بھی لگ پا رہا ہے یہ صورت حال کب تک بہتر ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button