پاکستان

رجوعہ سادات میں یوم ولادت حضرت زہرا (ع) پر اجتماع منعقد ہوا، مرکزی قائدین کی شرکت

شیعیت نیوز: ۲۰ جمادی الثانی ، یوم ولادت بی بی دو عالم جناب فاطمۃالزہراء سلام اللہ علیھا کے موقع پر جامعہ بعثت رجوعہ سادات میں چودواں سالانہ جشن ولادت منعقد کیا گیا ۔ جس میں گذشتہ سالوں کی مانند خواتین و حضرات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس سال جہاں خواتین کا پروگرام جشن کے عنوان سے منعقد کیا گیا وہاں پر مرد حضرات کے پروگرام کو کاروان امت کا تیسرا سالانہ تبلیغی اجتماع کا نام دیا گیا۔البتہ اس تبلیغی اجتماع کا باقائدہ آغاز شب ۲۰ جمادی الثانی کو رجوعہ سادات کی جامعہ مسجد میں کیا گیا ۔ جہاں پر دعائے توسل کے بعد مولانا غلام شبیر بخاری صاحب نے مختلف صوبوں سے آئے ہوئے مبلغین کو خوش آمدید کہا اور اس پروگرام کے اہداف و مقاصد سے آگاہ کیا۔ اس مرحلے پرکامیاب مبلغین و نمائندگان نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پڑھ کر سنائی ۔

۲۰ جمادی الثانی کے دن مقررہ وقت پر دونوں اجتماعات کا آغاز کر دیا گیا۔ برادران میں علماء حضرات و دیگر شعراء و فضلاء نے شرکت فرماتے ہوئے جہاں تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے اھداف و مقاصد بیان کیے وہاں بی بی دو عالم جناب فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیھا کی سیرت کے مختلف پہلو پر بھی روشنی ڈالی جبکہ
ھمیشہ کی طرح قصیدوں ، ترانوں اور اصلاحی خاکوں نے اس پروگرام کو چار چاند لگا دیے۔

مقررین حضرات میں برادر علی مہدی مرکزی صدر آئی ایس او مولانا ارشاد نقوی ، مولانا حسن مھدی کاظمی ، مولانا اختر شاہ ، مولانا غلام شبیر بخاری ، مولانا اظہر کاظمی ، مولانا احمد اقبال رضوی ، مولانا حیدر نقوی ، مولانا قلب شاہ ، مولانا شاھد حسین نقوی اور مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکٹری جناب حجۃ الاسلام والمسلمین ناصر عباس جعفری صاحب شامل تھے جبکہ شعراء حضرات میں کامران حیدر اور زوار بسمل کا نام قابل ذکر ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button