دنیا

داعش دنیا کے لیے خطرناک ہے مگر امریکہ کے لیے نہیں: نیشنل انٹیلی جنس

واشنگٹن: امریکا کی ٹاپ خفیہ ایجنسی نے کہا ہے کہ دنیا کو دولت اسلامیہ گروپ سے خطرہ ہے لیکن امریکا کو اندرون خانہ بڑا خطرہ مقامی شدت پسندوں سے ہے ۔

نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے سینیٹ کے ایک پینل کے سامنے انٹرویو سے قبل امریکی قانون سازوں کیلئے ایک رپورٹ تیار کی ہے۔

کلیپر کے مطابق،امریکا میں موجود شدت پسند ’سب سے بڑا خطرہ ہیں‘۔

یہ مقامی شدت پسند گزشتہ سال چٹانوگا، تنیسی اور سان برنارڈینو میں فوجی اڈوں پر حملوں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

تاہم،ان مقامی شدت پسندوں کا دولت اسلامیہ کے ’جدید ترین میڈیا‘ یا پھر ’امریکا اور بیرون ملک سے داعش ارکان سے براہ راست ملنے والی مخصوص ہدایات اور رہنمائی‘سے بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

کلیپر نے خبردار کیا کہ دولت اسلامیہ کی تحریک سے لاحق خطرہ بڑھتے بڑھتے لیبیا تک جا پہنچا ہے اور یہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے نیٹ ورک، حمایت اور مسلح اتحادی گروپ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ’دولت اسلامیہ شام اور عراق میں خود ساختہ خلافت، دوسرے ملکوں میں اپنی بڑھتی شاخوں اور دنیا بھر میں مختلف اہداف پر براہ راست حملوں کی صلاحیت کی وجہ سے ناگزیر خطرہ بن چکی ہے ‘۔

کلیپر نے یہ تنبیہ اپنی رپورٹ میں لکھی ہیں جو انہوں نے سینیٹ کی مسلح سروسز کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے قبل جمع کرائی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button