پاکستان
خیرپور: مزار شریف میں انتہاپسندوں کا حملہ، قبر کھود کر میت ہی نکال لی
خیرپور میں قائم علی شاہ کے اپنے آبائی ضلع خیرپور میں مزار اور قبریں بھی محفوظ نہ رہ سکیں۔ گائوں فتح علی لاشاری میں درگاہ نو دل شاہ بخاری کی مزار کو تکفیریشرپسندوں نے رات گئے کھود کر میت ہی نکال لی۔
ملزمان ٹریکٹر ٹرالی میں درگاہ سید نو دل شاہ بخاری آئے اور میت قبر سے نکال کر لے گئے واقعے کی اطلاع ملنے پر درگاہ سید نودل شاہ بخاری کے عقیدت مندوں میں شدیدغم اور غصے کی لہر دوڑ گئی۔ زائرین اور گدی نشین کا کہنا ہے کہ رات گئے ٹریکٹر ٹرالی پر سوار تکفیری افراد آئے اور درگاہ کے متولی سید قربان شاہ بخاری کو یرغمال بنا کر قبر کھودنا شروع کر دی اور سائیں کاسر ساتھ لے گئے۔ درگاہ کے عقیدت مندوں اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فوری طور گرفتار کیا جائے پولیس ابھی تک ملزمان کا سراخ نہیں لگا سکی۔