ایران

ریاض تعلقات میں پیدا ہونے والی صورت حال سعودی حکام کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ

  شیعیت نیوز:  اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک تحقیقاتی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نےاور بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر’’ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی ‘‘نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ تہران ریاض تعلقات میں پیدا ہونے والی صورت حال سعودی حکام کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے جبکہ  سبھی ملکوں خاص طور پر ہمسایہ ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات برقراررکھنا  ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل  ہے۔

انہوں  نے کہا کہ سعودی عرب خود کو مظلوم ظاہر کر کے ایران کو الگ تھلگ کر نے کی مہلک غلطی کر رہا ہے  جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران  علاقے میں ایک مؤثر طاقت کی حیثیت سے ماضی کے مقابلے میں کہیں آگے نکل چکا ہے اور کوئی بھی ملک اسلامی جمہوریہ ایران سے رابطہ منقطع کر کے فائدے میں نہیں رہ سکتا۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مزید  کہا کہ خارجہ پالیسی کے شعبے میں ایران کی پوزیشن بہت ہی مستحکم ہےجسکی بنا پر  آج دنیا کے طاقتور ممالک بھی ایران سے دو طرفہ احترام کی بنیاد پر تعلقات برقرار کرنے کی کوشش میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button