دنیا

نائیجریاکے دارلخلافہ میں شیخ زکزاکی کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ

شیعیت نیوز: نائیجریا میں شیعوں کے قائد آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لئے دالخلافہ ابوجا میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سخت کشیدہ صورتحال کے باوجود حسینی پیروکار مردوں اور زینبی کردار کی حامل خواتین کی قلیل تعداد نائیجریا کی سعودی و صہیونی نواز حکومت کے دارلخلافہ ابوجا میں جمع ہوئی اور اپنے قائد کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہر ہ کیا۔

اس مظاہر ے میں خواتین و مردوں سمیت بچے بھی موجود تھے جو آیت اللہ شیخ زکزاکی کی تصاویر اُٹھائے انکی رہائی کے لئے حکومت سے مطالبہ کررہے تھے۔

واضح رہے کہ نائیجریا کی آرمی نے زائیریا میں کریک ڈاوں کیا تھا جسکے نتیجے میں ہزاروں شیعہ شہید ہوئے جبکہ شیخ زکزاکی کو زخمی حالت میں نائیجریا کی صہیونی و سعودی آرمی نے گرفتار کرلیا تھا جس تاحال گرفتار ہیں، جنکی رہائی کے لئے نائیجریا بھر سمیت دنیا بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button