مقبوضہ فلسطین

مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں میں اضافہ

گزشتہ ایک مہینے کے دوران مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں میں اضافے کی اطلاعات ہیں-

فلسطین کے اطلاع رسانی کے مرکز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مئی کے مہینے میں صیہونی بستیوں کے سیکڑوں انتہا پسندوں نے، جن کو صیہونی حکومت کے خفیہ اہلکاروں اور فوجیوں کی حمایت حاصل تھی، مسجد الاقصی پر حملے کرکے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی- اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے گزشتہ مہینے کے دوران مسجد الاقصی کے صحن سے پندرہ خواتین سمیت پینتیس افراد کو گرفتار کیا اور بتیس فلسطینیوں کو، یہ الزام لگا کر کہ مسجدالاقصی میں فلسطینیوں کی موجودگی صیہونیوں کے لئے خطرے کا باعث بنتی ہے، علاقے سے نکال دیا ہے- صیہونی بستیوں کے باشندوں نے گزشتہ ماہ کے دوران مسجد الاقصی کے محافظین اور نمازیوں پر متعدد بار حملہ کیا اور ان کو اپنے تشدد کا نشانہ بنایا- اسی درمیان صیہونی حکومت نے گزشتہ ماہ مسجد الاقصی میں قبۃالصخرہ کے نزدیک ایک پولیس چوکی باضابطہ طور پر قائم کردی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button