پاکستان

11 مئی کے الیکشن میں حصہ لیکر پوری پاکستانی قوم نے اللہ کی ربوبیت کا انکار کیا ہے، علامہ سید جواد نقوی

jawadتحریک بیداری امت مصطفٰی کے روح رواں اور جامعہ عروۃ الوثقٰی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ انسان جب شرک سے آلودہ ہو جاتا ہے تو دل نرم نہیں ہوتے ہیں، ہمارے دل نرم ہونے چاہیں اور یہ زلزلہ ہمارے وجود میں آنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی مرکز شاہ جمال میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں ہلانے کے لئے خدا نے فرمایا کہ تمہیں بعض اوقات ربوبیت خدا سمجھ میں نہیں آتی، مشکل ہماری ربوبیت میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قرآن سے گیارہ مئی کے الیکشن میں حصہ لینے والوں سے متعلق پوچھا جائے تو قرآن یہی بتاتا ہے کہ پاکستان کی ساری ملت نے مل کر اللہ کی ربوبیت کا انکار کیا ہے اور اپنے عمل سے اس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآن فرماتا ہے ’’اکثر لوگ جو ایمان لائے ہیں، ان کا ایمان مشرکانہ ہے۔‘‘ یعنی انسان ربوبیت میں مشرک بن جاتا ہے، اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہے، جہاں پروردگار کی بات آتی ہے، جہاں ولی کی بات آتی ہے، جہاں رب کی بات آتی ہے، انسان اللہ سے نکل کر دوسروں کو رب مان لیتا ہے، اس لئے کہ ربوبیت پر ایمان کمزور ہوتا ہے، ربوبیت پر عقیدہ کمزور ہوتا ہے، ربوبیت کے بارے میں فہم کمزور ہوتا ہے، شرک کو جو موقع ملتا ہے ہماری زندگیوں میں گھسنے کا وہ ہماری ربوبیت پر ایمان میں کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button