پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان ؛ناصبی دہشت گرد وں کی فائرنگ سے شیعہ تاجر شہید

shiitenews_shia_kilangڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بستی دیوالہ میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر شیعہ تاجرغلام اکبر فرشتہ کو شہید کردیا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق آج کی صبح ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی سیتالیس سالہ غلام اکبر فرشتہ کوبستی دیوالہ سر کولر روڈ ٹوئٹہ شوروم کے سامنے اُس وقت ناصبی وہابی دہشت گردوںنے فائرنگ کا نشانہبنایا جب وہ صرافہ بازار میں واقعہ اپنی دکان جارہے تھے ۔شہیدغلام اکبر کی مقامی صرافہ بازارمیں سونے کی دکان تھی اور گزشتہ کئی دہائیوں سے وہ اس مارکیٹ میں سونے کی تجارت کررہےتھے ۔
یاد رہے کہ پاکستان بھر میں اور بلخصوص ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ تین دہائیوں سے ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ عروج پر ہے ۔واضح رہے کہ ملعون ڈکٹیٹر ضیاء الحق نے تین دہائیاں قبل پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے لئے سعودی فنڈنگ کی بنیاد پر ناصبی وہابی دہشت گردوں کو پروان چڑھایا تھا تاکہ ملک میں انارکی پھیلائی جائے اور مملکت خداداد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار بنایا جائے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت جو کہ ناصبی وہابی کالعدم دہشت گرد گروہوں کو مالی وسائل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب میں محفوظ مقامات بھی مہیا کر رہی ہے جس کے سبب پنجاب بھر میں شیعہ و سنی مسالک کے عمائدین کو آئے روز دہشت گردی کا نشانہ بنا یا جاتا ہے جبکہ مساجد،امام بارگاہوں،درباروں اور مزارات اولیائے کرام پر بھی خود کش حملے تیز ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button