مقبوضہ فلسطین

فلسطینی آبادی کے نئے اعداد و شمار

palestain3غزہ، غرب اردن، اور مشرقی قدس کے علاقوں میں فلسطینی سرزمینوں میں فلسطینیوں کی آبادی کے اعداد وشمار کے ادارے نے دو ہزار تیرہ کے پہلے نصف تک ان علاقوں میں فلسطینیوں کی آبادی چوالیس لاکھ بتائی ہے ۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق اس ادارے نے آج اعلان کرتے ہوئے غرب اردن کے علاقے کی فلسطینی آبادی ستائيس لاکھ اور مشرقی قدس کے علاقے کی آبادی دس لاکھ اور غزہ پٹی کے علاقے کی آبادی سات لاکھ بتائی ہے ۔
فلسطینیوں کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چھپّن لاکھ فلسطینی مہاجرین دنیا کے مختلف ملکوں اور فلسطین کے ہمسایہ عرب ممالک میں زندگی بسر کررہے ہیں اس لحاظ سے فلسطینیوں کی مجموعی آبادی ایک کروڑ دس لاکھ ہے جبکہ فلسطین کی مقبوضہ سرزمینوں میں اسرائیلیوں کی آبادی ساٹھ لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button